10 مارچ، 2026، 1:14 AM

حسن روحانی کا آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر پیغام

حسن روحانی کا آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر پیغام

سابق ایرانی صدر نے رہبر انقلاب کے انتخاب پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سابق صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں روحانی نے کہا کہ حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای (دامت برکاته)، کو ان کے والد معظم کی شہادت اور بیت مکرم کے دیگر افراد کے سانحہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس خبرگان کی جانب سے آپ کو رہبر انقلاب اسلامی منتخب کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

سابق صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ موجودہ نہایت حساس اور نازک حالات میں، جب ایران بیرونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نظام کی قیادت، قومی وحدت و انسجام، ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، نیز ایران کی ترقی و پیشرفت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کامیابی عطا فرمائے۔

News ID 1938458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha